وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
.
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آج چین روانہ ہوں گے۔ روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ چین کے دوران چینی حکام کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے کی اقتصادی ترقی، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…