وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ یی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں دوطرفہ ڈائلاگ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے لئے چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس وفد کی سطح کے ڈائلاگ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید برآں شاہ محمودقریشی اہم شخصیات کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ ان کی چین روانگی سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ گزشتہ 70 سال پر محیط پاک چین دوستی ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر ابھری ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






