وزیرخزانہ نے پاک چین تعلقات کو مزید تقویت دینے میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر نونگ رونگ کی خدمات کوسراہا
.
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پاکستان اورچین کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کوسراہاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر نونگ رونگ کے اعزازمیں دئیے گئے الوداعی ظہرانے میں کیا۔ وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزازمیں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا۔وزیرخزانہ نے وزیراعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے پاکستان اورچین کے درمیان عشروں سے جاری برادرانہ تعلقات کومزید تقویت اورفروغ دینے اورپاکستان کیلئے چینی حمایت میں سہولیات فراہم کرنے پر سفیر نونگ رونگ کی خدمات کوسراہا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…