Home Latest News Urdu وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
Latest News Urdu - June 8, 2022

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

.

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے منظور کیے گئے مختلف منصوبوں کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر 900 ارب روپے کے پاور پروجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر واٹر سپلائی سکیم پر تعمیراتی کام رواں سال ستمبر تک مکمل ہو جائے گا اور شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 1.2 ملین گیلن یومیہ ڈی سیلینیشن کی سہولت پر کام اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مارچ 2023 تک تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اتحادی حکومت نے سی پیک کے تحت ایم ایل ریلوے منصوبے کو شروع کرنے کے لیے چینی فریق کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔

Comments Off on وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …