وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری جوائنٹ ورکنگ گروپس اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا ، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سال ہونے والی 12ویں جے سی سی اور ورکنگ گروپس کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں 13 جے سی سی کی تیاریوں کے حوالے سے حکام کی وفاقی وزیر کو بریفنگ بھی دی گئی جبکہ ایم ایل ون،قراقرم ہائی وے فیز 2، ڈی آئی خان ژوب ، کراچی سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبوں پر ہونے والے معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان جلد ہی چین کا دورہ کریں گے ، وفاقی وزیر نے حکام کو ایم او یوز اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…