Home Latest News Urdu وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے پر اتفاق
Latest News Urdu - May 9, 2024

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے پر اتفاق

.

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں توانائی و بجلی، انفراسٹرکچر، زراعت اور مواصلات کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چینی قیادت اور حکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کی خواہاں ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم کا دورہ سی پیک سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد صنعت، توانائی، انفراسٹرکچر، سماجی شعبے اور زراعت کے شعبوں میں ہاہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، ایم ایل ون منصوبے پر مثبت پیش رفت سے ٹرانسپورٹیشن اور مال برداری کے شعبوں میں جدت آئے گی۔

Comments Off on وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے پر اتفاق

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…