Home Latest News Urdu وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چینی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چینی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے

.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یانگلنگ ایگری کلچرل ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کو ایس سی او ماڈرن ایگریکلچرل سینٹر کا دورہ کروایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو یانگلنگ میں جدید زراعت پر بریفنگ اور عملی مظاہرے کے ساتھ ساتھ زراعت کی جدید فیکٹری کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ وزیرِاعظم سے شانشی صوبے کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) ژہاؤ ایدا کی ملاقات ہوگی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثےٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کریں گے جہاں انہیں تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

Comments Off on وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چینی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…