Home Latest News Urdu وفاقی بجٹ 21-2020 میں سی پیک کے مغربی روٹ کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔
Latest News Urdu - June 20, 2020

وفاقی بجٹ 21-2020 میں سی پیک کے مغربی روٹ کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔

Enter Your Summary here.

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک پاکستان کی معاشی نمو کا ایک اہم محرک ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت پاکستان نے مالی سال برائے 21-2020کے وفاقی بجٹ میں سی پیک سے جڑے منصوبوں کے لئے خاطر خواہ رقم کی منظوری دی ہے۔ سی پیک کے بجٹ میں مختص رقم میں بسما سے خضدار تک دو لائنی ہائی وے کی تعمیر کے لئے3,200ملین روپے ، ژوب – کچلاک روڈ کے اراضی کے حصول کے لئے3,020ملین روپے جبکہ این-70کے راکھی-گج کے 32 کلومیٹر سیکشن کی چوڑائی اور مضبوطی کے لئے 2,339ملین روپے شامل ہیں ۔ یہ امر اہم ہے کہ یکماچ-خاران روڈ کی تعمیر کے لئے 3,500 ملین روپے رکھے گئے تھے جبکہ این- 50 سی پیک کے مغربی صف بندی کے یارِک-ساگو-ژوب سیکشن کو دگنا کرنے اور بہتری کے لئے مختص ایک ہزار ملین روپے میں سے 500 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں سی پیک کے مغربی روٹ کی شمولیت حکومت کی سی پیک کی موثر اور بروقت تکمیل کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …