Home Latest News Urdu وفاقی حکومت جوائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی متوقع میٹنگ میں پنجاب اور سندھ کے لئے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 1, 2019

وفاقی حکومت جوائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی متوقع میٹنگ میں پنجاب اور سندھ کے لئے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔۔۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی متوقع اگلی چوتھی میٹنگ میں پنجاب اور سندھ کے لئےنئے سماجی-اقتصادی اور انفراسٹریکچر سے متعلق پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی چوتھی میٹنگ 6نومبر 2019کو متوقع ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا مزید کہنا ہےکہ سی پیک منصوبہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں کئی شعبوں میں تعمیر و ترقی سے متعلق نئے پراجیکٹس شامل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کے تحت اربوں ڈالر کی لاگت کے کئی ارلی ہارویسٹ توانائی اور انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں جبکہ اب اگلے مرحلے میں دونوں ممالک صنعتی اور سماجی واقتصادی شعبے کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کو خاص طور پر ترجیح دے رہے ہیں جبکہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں انڈسٹریل زونز پرحکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے سرکلر پراجیکٹس کے پریکٹیکل ماڈل کو تیار کیا جا رہا ہے جس سے سرمایہ کی راہیں ہموار ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف