Home Latest News Urdu وفاقی حکومت کی مالی سال برائے20 2019 کے تحت سی پیک منصوبہ کے تعمیر و ترقی سے متعلق 31 پراجیکٹس کے لئے 37 ارب روپے کے فنڈز کا اجراء۔۔۔
Latest News Urdu - November 4, 2019

وفاقی حکومت کی مالی سال برائے20 2019 کے تحت سی پیک منصوبہ کے تعمیر و ترقی سے متعلق 31 پراجیکٹس کے لئے 37 ارب روپے کے فنڈز کا اجراء۔۔۔

وفاقی حکومت نےمالی سال برائے 20 /2019 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سی پیک منصوبہ کے تعمیر و ترقی سے متعلق 31 پراجیکٹس کے لئے 37 ارب روپے کے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبہ کے زیرِ تکمیل ان 31 پراجیکٹس کی مجموعی لاگت 62۔1 کھرب روپے ہے جس کے لئے حکومت نے تاحال 73۔95 ارب روپے کا اجراء کیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری فنڈز میں 360 ملین روپے ایم ایل -1ریلوے پراجیکٹ کے ابتدائی ڈھانچے کی تیاری اور کام کی پیش رفت کے آغاز کے علاوہ حویلیاں،خیبر پختونخواہ کے قریب ڈرائی پورٹ کی تعمیرکے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے گوادر میں ریلوے کی راہداری کے لئے اراضی کی خریداری کے لئے 160 ملین روپے جاری کئے ہیں۔جبکہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراجیکٹ کے لئے بھی 555ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…