وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور سی پیک منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو کامیاب بنانے کے لیے چین کا تعاون قابل تحسین ہے اور پاکستان ان زونز کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی کی ترسیلی لائنوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بروقت مکمل کیا جائے گا
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…