Home Latest News Urdu وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک پر پیشرفت جائزہ اجلاس کا انعقاد۔
Latest News Urdu - May 12, 2025

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک پر پیشرفت جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی حکومتوں کے افسران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی جن میں زرعی ٹیکنالوجی ورکنگ گروپس کی تشکیل، پاکستان میں پانچویں جے ڈبلیو جی اجلاس کی میزبانی، آئندہ جے سی سی اجلاس (جون 2025) کی تیاری، زرعی مشینری کی تقسیم، گوادر کے ڈیسالینیشن پلانٹ کی فعالیت، اور بلوچستان میں 15,000 گھروں میں شمسی توانائی کے یونٹس کی تنصیب شامل تھی۔مزید برآں، وزیر نے کسکو، پاور ڈویژن اور وزارت بحری امور کو ہدایت دی کہ گوادر ساتھ فری زون تک ٹرانسمیشن لائن کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ 1.2 ملین گیلن یومیہ کا ڈیسالینیشن پلانٹ فوری طور پر فعال ہو سکے۔وزیر احسن اقبال نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ، سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی، غذائی تحفظ، توانائی کی بہتری اور خطے کی خوشحالی کا ضامن ہیں۔ تمام ادارے مقررہ وقت میں اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔

Comments Off on وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک پر پیشرفت جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…