وفاقی وزیر اسد عمر اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک پر پیش رفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) کی پیشرفت اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا کہ جوں جوں سی پیک ترقی کرے گا منصوبے پر عمل درآمد خصوصاً خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پرکہا کہ مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






