وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت،مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے چینی سرمایہ کاروں کی پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پی کیو ای پی سی) میں سرمایہ کاری کا خیر خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ مزید چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں انہیں مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔ وفد نے وفاقی وزیر اسدعمر کو پورٹ قاسم کول پاور پراجیکٹ کی تازہ ترین آپریشنل کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






