Home Latest News Urdu وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500 ۔کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کاسنگ بنیاد رکھ دیا
Latest News Urdu - November 23, 2022

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500 ۔کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کاسنگ بنیاد رکھ دیا

.

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہائیڈرو، سولر اور ونڈ ذرائع سے ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکی کناری 75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہے۔ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکوقومی گرڈ میں شامل کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں2100ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیاتھا۔ یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.129 بلین یونٹ بجلی پیدا کرے گا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Comments Off on وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500 ۔کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کاسنگ بنیاد رکھ دیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …