Home Latest News Urdu وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - September 12, 2024

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

.

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پاکستانی مصنوعات کی درآمد میں چین کی دلچسپی کااظہار، پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا ، گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے ، چین نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی، پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ، گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لیے پاکستانی کمیٹی کی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

Comments Off on وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…