Home Gwadar Updates Urdu وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر کو سی پیک منصوبہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی۔۔۔۔۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر کو سی پیک منصوبہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی۔۔۔۔۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبہ کی سیکیورٹی خصوصاً گوادر بندرگاہ اور اس سےملحقہ مقامات پر مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے علاوہ اقتصادی اور سیکیورٹی سمیت تمام اہم امور میں باہمی تعاون کو مزیدفروغ دینے پر زور دیا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئےسیکیورٹی امور کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے سفر کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی امور کو منظم اور موثر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے تجویز پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…