وفاقی وزیر فخر امام نے زراعت کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دے دیا۔
.
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو بیج کے شعبے میں اصلاحات ، ڈیجیٹل سبسیڈری منیجمنٹ، پانی کی کارکردگی اور کسانوں کی کریڈٹ و تنظیم نو کے تحقیقی اداروں تک رسائی جیسی متعدد اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے پیداواری استعداد بڑھ جائے گی اور پیداوار کے فرق کو ختم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات سے گندم کی پیداوارمیں 41، چاول میں 40 ، روئی میں 65، مکئی میں 40 اور گنے میں 22فیصد کا اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے زراعت کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ تمام منصوبوں پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔