وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ماہ گوادر کا دورہ کریں گے۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سی پیک اتھارٹی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں سی پیک اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر سرور عباسی نے انہیں سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی اور کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کو سی پیک میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ملک کے لیے اس کی خاص اہمیت ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ وہ سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ماہ گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ گوادر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے لیے سولر پراجیکٹ جنریشن سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ چینی کمپنیوں نے شہر میں غریب گھرانوں کی مدد کے لیے شروع کیا ہے۔ مزید برآں، وفاقی وزیر نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سی پیک کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کریں۔علاوہ ازیں انہوں نے مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے اوران کے ویزوں سے متعلق امور کو بروقت حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …