Home Latest News Urdu وفاقی وزیرخسرو بختیار سی پیک کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرامید۔
Latest News Urdu - December 3, 2020

وفاقی وزیرخسرو بختیار سی پیک کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرامید۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار سے خصوصی ملاقات کی اور پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کو سی پیک فریم ورک کے تحت خاص طور پر زراعت کے شعبے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک پر آئندہ 10 ویں جے سی سی کے بعد سماجی و اقتصادی ، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے امید ظاہرکی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on وفاقی وزیرخسرو بختیار سی پیک کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرامید۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔