پارلیمانی وفد نےسندھ میں سی پیک پراجیکٹس کے دورے کے دوران پیش رفت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
.
سندھ میں سی پیک پراجیکٹس کا دورہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے تھر کو ‘پاکستان کے مستقبل کی انرجی سیکیورٹی کا مضبوط ضامن’ قرار دیا۔ وفد کا اہتمام پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) نے پورٹ قاسم میں پاور چائنا اور تھر میں شنگھائی الیکٹرک اور سندھ الیکٹرک کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے تعاون سے کیا تھا نیز پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر یہ اقدام اٹھایا تھا۔ وفد کی قیادت سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین سینیٹ دفاعی کمیٹی اور پی سی آئی کر رہے تھے۔ 3 روزہ دورے کے دوران وفد نے سب سے پہلے پورٹ قاسم پر پاور چائنا پروجیکٹ کا دورہ کیا جو 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ پاور چائنا کے سی ای او گو نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ھر سندھ سی پیک پراجیکٹس کے دورے کے دوسرے دن وفد نے تھر کا دورہ کیا جہاں اس نے سب سے پہلے سندھ الیکٹرک کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کا دورہ کیا، جو کہ سندھ حکومت اور چین کے تعاون سے ایک مشترکہ نجی عوامی شراکت داری ہے، اس دوران خواتین کی ڈمپر ٹرک ڈرائیونگ کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک عمدہ مثال ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…