پاورچائینہ اور واپڈا تربیلا ڈیم کی 5 ویں توسیع پر کام کریں گی، چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاورچائینہ نے تربیلا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 1,410 میگاواٹ کی پانچویں توسیع کے لئے واپڈا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے 2024 کے وسط تک بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اور اس کے تحت نیشنل گرڈ کو 1.81 بلین یونٹ کم لاگت اور صاف بجلی کی فراہمی ہوگی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے چین کی مدد سے اپنا کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ شروع کیا ہے کیونکہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 34 ارب امریکی ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …