پاک بحریہ سی پیک کے بحری راستوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،شاہ محمود قریشی۔
.
نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں اور پاکستان کے ساحلوں، گوادر پورٹ اور سی پیک کے میری ٹائم سے متعلقہ منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خارجہ کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں اور سی پیک منصوبوں سمیت پاکستان کے بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …