Home Latest News Urdu پاک فوج کے سپہ سالار کی چین کی اعلٰی فوجی قیادت سے ملاقات۔۔۔۔دفاعی شعبے میں مزید باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 9, 2019

پاک فوج کے سپہ سالار کی چین کی اعلٰی فوجی قیادت سے ملاقات۔۔۔۔دفاعی شعبے میں مزید باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔

پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کےجنرل ہان ویوگئو اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل شو کی لیا نگ کے ساتھ بیجنگ میں واقع پی ایل اے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ملاقات کی ہے۔اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ وطن کی عزت و وقار کو داؤ پر لگا کرامن و استحکام کے لئے مزید اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی فوجی اعلٰی قیادت کو کشمیر میں روا کیے گئے بھارت کے مظالم خصوصاً 60روز سے کرفیو کے زریعے سے انسان سوز مظالم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔چینی فوجی قیادت نے کشمیر کے مسئلے میں پاکستان کے ساتھ صفِ اول کے دستے کے طور پر کھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی امن و امان سے مشروط پُر امن حکمت عملی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اس ملاقات میں دونوں ملکوں کی اعلٰی فوجی قیادت نے دفاعی شعبے میں موجودہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے ذریعے سے مضبوط و مستحکم رشتہ استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ کو پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …