پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
.
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان اسے مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر اعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو کراچی میں کے تھری نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے، کراچی میں نیوکلئیر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر اچھے اور برے حالات میں مدد کی،سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، چینی حکومت اور عوام کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر مجھ سمیت پوری قوم چین کی حکومت اور عوام کی شکر گزار ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…