Home Latest News Urdu پاک چین بزنس اداروں میں جلد ”جوائنٹ و ینچرز“ کے خواہاں ہیں:عبد العلیم خان
Latest News Urdu - June 25, 2024

پاک چین بزنس اداروں میں جلد ”جوائنٹ و ینچرز“ کے خواہاں ہیں:عبد العلیم خان

.

وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کا ”فالو اپ“اجلاس وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں چینی کمپنیوں سے اب تک کے رابطوں، دو طرفہ تجارتی امور پر ہونے والی پیشرفت اور بزنس ٹو بزنس ایم او یوز کی اب تک کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں اور پاکستان کے بزنس اداروں کے مابین جلد از جلد جوائنٹ وینچرز چاہتے ہیں جس کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اپنی کاروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنی چاہیے، جن کمپنیوں کیساتھ ابھی تک ایم او یوز نہیں ہوئے ان چینی کمپنیوں سے بھی پاکستانی کمپنیوں سے رابطے کرائے جا ئیں تاکہ دورہ چین کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے کہا چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے کاروباری گروپس میں با مقصد اجلاس کروائے تاکہ دو طرفہ تجارتی امور کو مزید وسعت دی جا سکے۔ اجلاس میں بیجنگ، شنگھائی، شینزن اور گوانگژو سے پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ افسران نے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کو اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی جبکہ پٹرولیم، صحت، صنعت،اطلاعات،پاور ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف وزارتوں کے افسران نے بھی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں،دریں اثنا وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وامریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، امریکہ کے چیف اکنامک قونصلر جان لیوٹن اس وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا بزنس گروپس کی کاروباری سرگرمیاں خوش آئند ہیں اور بالخصوص امریکن بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے کام کرنیوالے اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔ ملک و قوم کے مفاد میں جو بھی پالیسی ہو گی اس کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے۔ امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر کا تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ایف بی آر سمیت درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

Comments Off on پاک چین بزنس اداروں میں جلد ”جوائنٹ و ینچرز“ کے خواہاں ہیں:عبد العلیم خان

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …