پاک چین تجارتی سرحد خنجراب پاس کو کل سے کھول دیا جائے گا
.
پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب کے مقام پر اہم زمینی سرحدی گزرگاہ ہے کو یکم اپریل سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔خنجراب پاکستان اور چین کو ملانے والی واحد زمینی سرحدی گزر گاہ ہے۔ پاکستان-چین سرحد پر واقع خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے، جو پاکستان کے گلگت بلتستان اور چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کو آپس میں ملاتا ہے۔ درہ عام طور پر ہر سال 1 اپریل سے 30 نومبر تک کھلا رہتا ہے اور سرد موسم اور اونچائی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 1 دسمبر سے 31 مارچ تک بند رہتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خنجراب پاس اس سال کے شروع میں چین سے پاکستان سامان کی ترسیل کے لیے عارضی طور پر دو بار کھولا گیاتھا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…