پاک چین تعاون مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستان میں اسمارٹ اور محفوظ شہروں کی تعمیر میں مددگار۔
.
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اورسی پیک کی مشترکہ تعمیر کے تناظر میں چینی اور پاکستانی محققین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستان کو اسمارٹ اور محفوظ شہروں کی تعمیر میں مدد دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2022 کے آغاز میں سی پی آئی این ایس لیب کو نسٹ اور گوانگڑو انسٹیٹیوٹ آف سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹیکنالوجی کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں باضابطہ طور پر قائم کیا گیا ۔ اس وقت مختلف تحقیقات منظم انداز میں جاری ہیں۔ سی پی آئی این ایس لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وو جون کا کہنا ہے کہ ہم نے یو اے وی کنٹرول سسٹم اور اے آئی شناخت لوکلائزیشن جیسے شعبوں میں بڑی پیش رفت کی ہے، ہماری لیب پاکستان میں اسمارٹ شہروں کی ایپلی کیشن شروع کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے پختہ تحقیقی نتائج کو پاکستان میں مقامی منصوبوں کے ساتھ گہرا منسلک کیا جا سکتا ہے، جو مقامی حالات کے مطابق اسمارٹ سٹی سے متعلق مصنوعات اور ذہین حل فراہم کرتا ہے،ہم مقامی شہری نظم و نسق کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے اسمارٹ اسٹریٹ لائٹس اور اسمارٹ ویڈیوز جیسی بنیادی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے قابل ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…