پاک چین تعاون کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پاکستان میں تعینات ہوئے اور دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں پر پہنچانے اور وسعت دینے کے اہم مشن کو انجام دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ ایک طرح کا ایک مصروف کام ہے مگر وہ کامیابی کے احساس سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ گزشتہ چار مہینوں میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت سے دوست بنائے ہیں اور سی پیک اور مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں تعاون کو آگے بڑھا کر کامیابی کے ساتھ مشترکہ طور پر کووڈ- 19 کے خلاف لڑنا ہے۔مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ہمیشہ سے پاکستانیوں نے پرتپاک استقبال کیا ہے جبکہ چینی بھی پاکستانیوں کی بے حد پذیرائی دیتے ہیں اور آنے والے سالوں میں اس دوستی کے عظیم رشتے میں مزید استحکام کی توقعات ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …