پاک چین تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے تاثرات قابل تعریف،ترجمان چینی وزیر خارجہ
.
پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے چین پاکستان تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے مثبت ریمارکس کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثرات مکمل طور پر پاکستان کے پختہ عزم،سدا بہار دوستی اور ہمہ جہتی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے اور چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ منصوبوں کی تکمیل اوران پر پیش رفت کے عمل کو بہتر طریقے سےآگے بڑھایاجا سکے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…