پاک چین تعلقات نے گزشتہ 70 سالوں میں ریاست سطح پر تعلقات کی نئی مثال قائم کردی ہے، چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ لکھتے ہیں کہ 70 سال قبل چین اور پاکستان کے مابین قراقرم پہاڑوں کے ذریعے سے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ گزشتہ 70 سالوں سے میں ریاستی سطح کے تعلقات کی نئی مثال قائم ہوئی ہے اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے ایک اسٹریٹجک اثاثہ ہیں۔ اسی طرح کے مراسم اور تعلقات ہمیں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں کیونکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں دونوں ممالک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزیدلکھا ہے کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ ہے اور چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام خصوصاً نوجوان نسل کے مابین دوستی کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ مزید برآں اگلے70 سالوں کے لئے سدا بہار دوستی اور ہمہ جہتی تعاون کو بڑھاوا دیا جائے گا اور چین پاکستان دوطرفہ تعلقات کو ایک روشن مستقبل کے ساتھ ایک نئی سطح پر ترقی دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔