پاک چین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔
.
زراعت پر چین پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) نے زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے سی پیک منصوبوں کی پہلی کھیپ کے تحت مرچ کے فارم کے قیام کے علاوہ نسلی جانوروں کے جنین تیار کرنے کے لیے ایک لیبارٹری کے قیام پر اتفاق کیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت زراعت اور دیہی امورنے مشترکہ طور پر زراعت پر چین-پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کا انعقادکیا۔اس میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے شعبوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…