پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پرقائم ہے،گورنر پنجاب
.
چینی جیانگ سو پولیس کے ایک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس سیکیورٹی تان یونگ شینگ کی قیادت میں آج لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ گورنر بلیغ الرحمان نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور پر اعتماد تعلقات پر زور دیا، جس کی خصوصیات باہمی اعتماد، محبت اور بے مثال دوستی ہے۔ انہوں نے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کی ترقی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گورنر نے پنجاب پولیس اور صوبہ جیانگ سو کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے کے بارے میں پر امید ظاہر کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تان یونگ شینگ نے پاکستان اور چین کے درمیان پولیسنگ تعاون کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…