پاک چین دوستی غیر متزلزل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے اظہار تعزیت کے لیے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی مناسب تحقیقات کی جائیں گی اور انہوں نے قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کی مجموعی ترقی میں چین کی شراکت داری اہم ہے اور ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






