پاک-چین دوستی کا دائرہ کار سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے سبب مزید فروغ پا رہا ہے۔صدر عارف علوی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفارت خانہ میں عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کے سبب نہ صرف پاک-چین دوستی کا دائرہ کار مزید فروغ پا رہا ہے بلکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ باہمی تعاون میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے 70ویں سالگرہ حوالے سے چینی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں قومی اسمبلی کے ممبران، فوجی آفیسران، بیوروکریٹس اور سینئر سفارتکاروں نے شرکت کی۔ صدرِ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب کبھی انہیں چینیوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع میسر آیا، پاک چین دوستی کی سمندروں سے گہری اورہمالیہ سے بلند کی اصطلاح کی عملی تصویر سے آشنائی محسوس ہوئی۔ اس دوران چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سینو-پاکستان دوستی کا سفر گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان وہ واحد ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے فوراً بعد سفارتی تعلقات کا آغاز کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …