پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ثقافتی تبادلے سے متعلق تقریب کا انعقاد۔
.
چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے ژینگ زو الیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی)چین اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے اشتراک سے ایک آن لائن ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ زیڈ ای پی سی کے چینی طلباء نے وسیع اور اہم چینی روایتی ثقافت کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے70سالہ سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ اس پیش رفت سے مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی ثقافتی اور عوامی تبادلے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …