پاک-چین دوستی کی بنیاد ڈالر یا سینٹ کا حصول نہیں بلکہ یہ تاریخی اور سٹریٹیجک روابط کا ثمر ہے۔۔۔۔۔سینیٹر مشاہد حسین سید۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ڈالر اور سینٹ سینو-پاکستان تعلقات کے اساس نہیں بلکہ یہ ناقابل فراموش دوستی تاریخی اور سٹریٹجک روابط کی بنا پر پروان چڑھی۔ چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے اور اب سی پیک منصوبہ بھی باہمی ہم آہنگی کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”سی پیک ایس اے کیٹالسٹ فار جیو-پولیٹیکل چینج”کے موضوع پر کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز اور پی اے ٹی ایچ ایف گروپ اینڈ مارٹن ڈاؤ گروپ کی مشترکہ طور پر منعقد کردہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ماہرینِ پارلیمانی امور کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے تھر کول اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔تھر کول پراجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو سے جڑے سی پیک منصوبہ کے تحت یہ سب سے کامیاب اور تجارتی طور پر مجرد پراجیکٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کے سبب مشرق وسطٰی کے ممالک جن میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطرشامل ہیں پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…