پاک-چین دوستی ہمیشہ سے ہر امتحان پر پورا اتری ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی۔
.
چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات پائیدار اورمستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان کے مختلف حصوں میں متعدد خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے چین کی کامیابی کی پائیداری کی بھی تعریف کی اور کہا کہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا تجربہ پاکستان اور چین میں کیا جارہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






