Home Opinion Editorials in Urdu پاک چین صنعتی تعاون کامعاہدہ پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔
Opinion Editorials in Urdu - February 19, 2022

پاک چین صنعتی تعاون کامعاہدہ پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔

.

بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پاکستان کے چیئرمین محمد اظفر احسن لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران صنعتی تعاون کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی سی پیک نئی جہت سے ہم آہنگ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے پر چین کی طرف سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین نے از خوددستخط کیے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جیسے ہی سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے تمام ترتوجہ ملک میں تیزی سے صنعتی ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی او آئی کا قیام معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ 2016 میں منصوبے کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نے بی او آئی اور اس کے چینی ہم منصب این ڈی آر سی کو صنعتی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے اہم اداروں کے طور پر مقرر کیا۔ اس تعاون کا دائرہ کار خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی ترقی اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پر مشتمل ہے۔

Comments Off on پاک چین صنعتی تعاون کامعاہدہ پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔