Home Latest News Urdu پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
Latest News Urdu - October 31, 2024

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔چائنا اکنامک نیوز (سی ای این) کے مطابق اس تقریب میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان کے ماہی گیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) اقدام کا آغاز کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون پر چین کی وزارت تجارت ،چنگ ڈاؤ کی میونسپل حکومت اور چنگ ڈاؤ اوشیانک بیورو کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کانفرنس کو اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لئے ایک اہم ا قدام قرار دیا، جس میں پاکستان کےسمندری وسائل، وسیع اندرون ملک میٹھے پانی کے نظام اور ماہی گیری، آبی زراعت اور فوڈ پراسیسنگ میں ترقی کے لئے اسٹریٹجک محل وقوع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ماہی گیری کی صنعت پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریبا ایک فیصد حصہ ڈالتی ہے،سفیر نے ماہی گیری کےفروغ کے لئے حکومت کی جاری کاوشوں پر روشنی ڈالی جن میں 2019 میں پنجاب میں شروع کیا گیا پائلٹ پراجیکٹ بھی شامل ہے جو سندھ اور بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کا مقصد 2024 تک آبی زراعت کے فارمز کو 3500 سے بڑھا کر 10600 کرنا ہے۔”بلیو ٹرانسفارمیشن” اقدام کے تحت پاکستان اپنے ماہی گیری کے شعبے کو صنعتی پیمانے پر ترقی دینے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ پائیدار شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments Off on پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

Check Also

چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات بنانے کا پلانٹ لگائے گی، معاہدہ طے پاگیا