Home Latest News Urdu پاک چین ٹیکسٹائل تعاون مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل۔
Latest News Urdu - August 17, 2021

پاک چین ٹیکسٹائل تعاون مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل۔

.

چیلنج فیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن نے کہا ہے کہ چینیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے۔تفصیلات کے مطابق چیلنج فیشن لاہور کے قصور کے علاقے میں ایک چینی ریٹیل کمپنی ہے جو ایک اہم ٹیکسٹائل انڈسٹریل سیکٹر بن چکا ہے۔ اس صنعتی شعبے میں جدید ترین فیبرک یونٹس ، رنگنے کی سہولیات اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹ شامل ہیں۔ کیرن چن نے مزیدکہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) اور چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے سبب بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ گلیمر ٹیکسٹائل کے جی ایم سیلز طارق محمود نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کے ثمرات سے بہرہ ور ہو رہاہے۔

Comments Off on پاک چین ٹیکسٹائل تعاون مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔