پاکستان ، چین ، افغانستان اور نیپال مشترکہ طور پر کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد۔
Enter Your Summary here.
وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے کووڈ-19 پرمشترکہ رد عمل ظاہر کرنے کے لئے چین ، افغانستان اور نیپال کے مابین منعقدہ ڈائلاگ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیرِاقتصادی امورنے اس موقع پر پاکستان پریپئرنس اینڈ ریسپونس پلان (پی پی آر پی) کے ذریعے سے 595 ملین ڈالر اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے لئے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ویکسین اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کی تحقیق و ترقی سے متعلق شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو وقت کی حاضر کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے تیار ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مزید برآں اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وبائی مرض کے خلاف عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہےاور کواڈلیٹرل پلیٹ فارم کے اقدام کی تعریف کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …