پاکستان ، چین اور آسیان ممالک کا “تجارتی مثلّث” خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی۔
.
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے ناننگ شہر میں منعقدہ سترہویں چین-آسیان نمائش سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ، چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کو زیادہ سے زیادہ علاقائی کاروباری مواقعوں کو بروئے کار لاکر تجارت کو بڑھانے کے لئے ایک تجارتی مثلث کے قیام کی تجویز پیش کی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زبردست معاشی پالیسیاں وضع کیں ہیں جن سے چین-آسیان ممالک کے کاروباری افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور پاکستان میں قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…