پاکستان انقلاب آفریں منصوبہ سی پیک کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گا۔
Enter Your Summary here.
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کے دوران سی پیک منصوبوں کی جلد اور اعلٰی معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے روزگار کے کثیرمواقع پیدا ہوئے ہیں۔مزید برآں سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے سے صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ عاصم باجوہ نے سیکریٹری خارجہ کو آگاہ کیاکہ سی پیک اتھارٹی سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی جبکہ چینیوں کی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اتفاق کیا کہ کووڈ-19کے بعد کی دنیا میں سی پیک علاقائی تجارت اور رابطے کا ایک اہم مرکز بن جائے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …