پاکستان اور چائینہ کا دفاعی باہمی تعاون سے متعلق یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔
پاکستان اور چین نے دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو مدد فراہم کرنے سے متعلق یاداشت پر دستخط کیاہے۔اس یاداشت پر چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کواٹر راولپنڈی میں دستخط کیا۔ اس اجلاس میں چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر گفت شنید کرنے کے علاوہ مستقبل میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






