Home Latest News Urdu پاکستان اور چین ترجیحی تجارتی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفیدہونگے۔
Latest News Urdu - August 12, 2021

پاکستان اور چین ترجیحی تجارتی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفیدہونگے۔

.

پاکستان شینگلین کنسلٹنگ کمپنی لمیٹڈ (پی ایس سی) کے چیف نمائندے جیان پینگ (فلپ) نے کہا ہے کہ چین کو برآمدات میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی صنعتیں تیزی سے ترقی کریں گی جبکہ تعمیراتی صنعت بنیادی طور پر چین سے پیداواری صلاحیت کی منتقلی کے ذریعے ترقی کرے گی اس طرح تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتیں جیسے اسٹیل ، سیمنٹ اور گلاس بنیادی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہونگی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خصوصی اقتصادی زونزکی ترجیحی پالیسیوں کے تحت چینی آٹوموبائل مینوفیکچررز اور اسپیئر پارٹس سپلائرز بھی اپنے پلانٹس تیار کر سکیں گے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پی ایس سی چین پاکستان کموڈٹی ٹریڈنگ سینٹر کے قیام پر کام کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔

Comments Off on پاکستان اور چین ترجیحی تجارتی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفیدہونگے۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔