Home Latest News Urdu پاکستان اور چین زرعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے پُر عزم۔
Latest News Urdu - October 30, 2021

پاکستان اور چین زرعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے پُر عزم۔

.

شنگھائی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایگریکلچر کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کانفرنس میں چین اور پاکستان نے زرعی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کی چاول کی برآمدات نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم زراعت کو جدید بنانے، غربت کے خاتمے اور عوام کی معاش کو بہتر بنانے میں مدد دے کر پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید ہمایوں، جوائنٹ سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح زرعی شعبہ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ان مشترکہ کوششوں کے تحت ایسا کیسےممکن ہوگا۔

Comments Off on پاکستان اور چین زرعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے پُر عزم۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…