Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سائبر سیکیورٹی اور 5 جی سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
Latest News Urdu - July 30, 2022

پاکستان اور چین سائبر سیکیورٹی اور 5 جی سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

.

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے متعلق پاک چین جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس ورچوئل طور پر وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں منعقد ہوا۔ پاکستانی سائیڈ کی قیادت وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) محسن مشتاق نے کی جبکہ چین کی طرف سے چین کے نائب وزیر صنعت و آئی ٹی ژانگ یون منگ نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سیکٹر میں روابط اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک سپیکٹرم، پالیسی ریگولیشنز، سائبر سیکیورٹی، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور 5 جی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین سائبر سیکیورٹی اور 5 جی سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …