Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کوشاں ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق۔
Latest News Urdu - September 21, 2022

پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کوشاں ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق۔

.

چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور سی پیک میں تیسرے فریق سے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی کے سفر کوآگے بڑھانے کے خواہاں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین صنعتی نقل مکانی، زرعی جدید کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون، روزگار اور لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود پر خصوصی توجہ کے ساتھ سی پیک کی تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کوشاں ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…