پاکستان اور چین سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی سیکورٹی سسٹم کو منظم کرنے پر متفق۔۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی گزشتہ نویں اجلاس میں پاکستان اور چین کے عہدیداران نے سی پیک منصوبہ کے گوادر میں شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ کہ ان امور پر پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین نِنگ زیزے کے علاوہ دوطرفہ اعلٰی سطحی عہدیداران کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔دونوں ممالک نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیکیورٹی کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیا ہے جبکہ دونوں ملکوں نے دہشتگردوں کے حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔پاکستان نے این ڈی آر سی کے عہدیداران کو پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …